پاک افغان سر حد پرمال بر دار گاڑیوں کیلئے اہم فیصلے 

پشاور۔وفاقی حکومت نے پاک افغان سرحد پر مال بردار گاڑیوں اور مسافروں کی آمد رفت میں مذید آسانی پیدا کرنے کے لئے متعد سفارشات مرتب کی ہیں یہ سفارشا ت وزیر اعظم کی سیکرٹری کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مرتب کی گئی ہیں۔جن میں پاک افغان سرحد پر پہلے پہنچے والی گاڑیوں کو پہلے کلیئر کرنے،گاڑیوں کے رش کوکنٹرول کرنے کے لئے تربیت یافتہ پولیس اہلکار تعینات کرنے،سرحد پر ایف سی اور پولیس کے درمیان باہمی رابطہ کے علاوہ متنی سے طورخم تک ہائی وے پولیس کی تعیناتی،ناکارہ اشیاء لے جانیوالی کارگو گاڑیوں کو ترجیح دینے۔

این ایل سی سرحدپر ایکسپورٹ سکینرزکو بحال رکھنے، ایف سی پر انحصار کم کرنے کے لئے این ایل سی سٹاف میں اضافہ کرنے،گاڑیوں کی چیکنگ کاعمل تیزکرنے کے لئے ایف سی کے مذید اہلکارتعینات کرنے،ٹرمینل کو ہفتے کے روز بھی کھولنے،مسافروں کی کلئیرنس کا عمل تیز کرنے کے لئے ایف آ ئی اے سٹاف میں اضافہ کرنے،طورخم سرحدپر بوجھ کم کرنے کے لئے غلام خان،خرلاچی اور انگوراڈہ کی سرحدوں کو بھی کورونا ایس او پیز کے تحت کھولنے،سرحدپر ٹریفک کی آمد رفت معمول پر رکھنے اور دونوں ممالک کے سرحدی حکام کے درمیان بہتر رابطے بحال رکھنے کے لئے فلیگ میٹنگز کی تعداد بڑھانے اور سرحد پر نادرا اور ایف آئی اے کا ریگولر عملہ تعینات کرنے کی سفارشات شامل ہیں۔اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام کو ان سفارشات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔