پشاور۔پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 4 جولائی کوہونے والے انتخابات میں صدارت ٗ نائب صدارت ٗ جنرل سیکرٹری اورجائنٹ سیکرٹری کی نشستوں پر کانٹے دارمقابلے کاامکان ہے جس کیلئے امیدواروں نے انتخابی مہم تیزکردی ہے جبکہ کابینہ کی باقی نشستوں جائنٹ سیکرٹری ٗ فنانس سیکرٹری ٗ لائبریری سیکرٹری اورپریس سیکرٹری کی نشست پر ایک ٗ ایک کاغذات نامزدگی داخل ہونے پران نشستوں پرامیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جن میں ملک ضیاء الحسن لائبریری سیکرٹر یٗ اخترالیاس پریس سیکرٹری ٗداؤدجان جائنٹ سیکرٹری اور محسن کامران صدیق فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔
امیدواروں کی ابتدائی فہرست کے مطابق صدارت کے لئے خالدانورآفریدی ٗ یوسف ریاض خلیل اورولی خان آفریدی کے مابین مقابلہ ہوگا نائب صدارت کی نشست پرجلال الدین اورمحمدعادل آمنے سامنے ہیں جبکہ سیکرٹری جنرل کی نشست پرفضل شاہ مہمند اور عدنان خٹک کے مابین کانٹے دارمقابلے کاامکان ہے روبینہ ناز اورتوقیراحمد پشاورسے ٗ سعیداللہ خان چارسدہ سے ٗ ملک محمدمہتصم کوہاٹ سے شہاب خان نوشہرہ سے ٗ محمدارشاد مردان سے ٗ عاقل حسین صوابی سے اورسیدگل حسن اورکزئی ہنگوسے بلامقابلہ ایگزیکٹوکے ارکان منتخب ہوگئے ہیں۔