پشاور۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں میں بہتری لانے اور ان کے قیمتی وقت کے ضیاع کو بچانے کی غرض سے انگریزی اور علاقائی زبانوں میں کورسز کی ویڈیوز اپ لوڈ کر دی ہیں ٗ محکمے کی جانب سے ڈیجیٹل پروگرام میں گریڈایک سے گریڈ12 تک تعلیم گھر ٗ لرن سمارٹ پاکستان اور اساتذہ کے لیے آن لائن ٹیچر ٹریننگ سرٹیفکیشن شامل ہے یہ تمام پروگرام اور اس حوالے سے ویڈیوز محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی جس سے جنرل نالج، میتھس، بیالوجی، فزکس اور کیمسٹری کے گریڈ ایک سے لیکر گریڈ دس تک کے مضامین شامل ہیں ۔
وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے اس حوالے سے کہا کہ یہ اقدامات کورونا صورتحال سے نمٹنے کے لیے شروع کیے گئے ہیں تاہم محکمہ تعلیم اس میں مزید جدت لائیں گے اور یہ آن لائن ڈیٹا روزبروز اپ ڈیٹ ہوتا رہے گا اور یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا انہوں نے سیکرٹری تعلیم ندیم اسلم چوہدری اور محکمہ تعلیم کے حکام کی کوششوں اور اصلاحات کو سراہااکبر ایوب خان نے کہا کہ لرننگ پورٹل پر ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں ٗجن کی ٹوٹل تعداد 170 ہے ٗ اور مزید ویڈیوز بھی اپلوڈ کی جا رہی ہیں جس سے جنرل نالج، میتھس، بیالوجی، فزکس اور کیمسٹری کے گریڈ ایک سے لیکر گریڈ دس تک کے مضامین شامل ہیں، جن سے طلبا و طالبات مستفید ہو سکتے ہیں۔