پشاور۔کڈنی سینٹر پشاور کے ڈاکٹرایسوسی ایٹ پروفیسر لیاقت علی کا طب کی تاریخ میں ایک منفرد اور کامیاب آپریشن تین سال پہلے بم دھماکے میں متاثرہ مریض کے گردے میں بم کے ٹکڑے پیوست ہوگئے تھے اور وقت گذرنے کے ساتھ اس میں پتھری بن گئی تھی۔ جس سے متاثرہ شخص بیماری کے باعث زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھا کڈنی سینٹر کے ماہر یورالوجسٹ ڈاکٹر لیاقت علی نے ایک پیچیدہ اینڈوسکوپی آپریشن (پی سی این ایل)کے ذریعے مریض کے گردے سے بم کے سارے ٹکڑے نکالنے کا کامیاب ترین آپریشن کیا۔
مریض کے عزیز و اقارب نے مریض کے شفا یاب ہونے پہ ڈاکٹر لیاقت علی کڈنی سینٹر کی انتظامیہ اور حکومت خیبر پختون خواہ کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر لیاقت کے مطابق(پی سی این ایل) کے ذریعے گردے میں پیوست بم کے ٹکڑے نکالنے کا آپریشن جدید طبی تحقیق میں پہلا واقعہ ہے۔ جس کیلئے وہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر لیاقت علی اس سے پہلے دنیا کی سب سے بڑی گردے کی رسولی کا کامیاب آپریشن کر چکے ہیں۔ ان کے چالیس سے زیادہ تحقیقی مقالوں کے باعث وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پہ نمایاں مقام رکھتے ہیں۔