ملک میں 4087 نئےکورونا متاثرین، 78 اموات


ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4087 نئے متاثرین میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ 19 کے باعث مزید 78 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

حکومت کے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22941 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4087 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

نئے متاثرین میں اضافے کے بعد ملک بھر میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 221896 تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 78 اموات کے بعد ملک میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی کل تعداد 4551 ہو گئی ہے۔

کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 89225 ہے جبکہ پنجاب میں 78,956 کورونا متاثرین ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا متاثرین کی تعداد 27170 ہے جبکہ بلوچستان میں 10666 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13195 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 1524 ہے۔

اسی طرح پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 1160 افراد اس وائرس سے متاثرہ ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 113623 افراد کورونا کے مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 2470 زیر علاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔