فیصل آباد سے لاہور آنے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس سکھ یاتریوں سے بھری ویگن کے ساتھ ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان ریلوے کا کہناہے کہ ٹرین حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے اسٹیشن کے درمیان بغیر پھاٹک والی ریلوے کراسنگ پر ہوا ہے۔
ڈی پی شیخوپورہ غازی صلاح الدین کا کہنا ہے کہ حادثے میں ویگن میں سوار 15 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا۔