اسلام آباد پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیل کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر اہم تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کو بتایا کہ بھارت داخلی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور بھارت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے اور ہر مشکل گھڑی میں چین کی معاونت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وانگ یی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری فیز 2، بی آر آئی منصوبے کا انتہائی اہم حصہ ہے۔ اس پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔