بابر اعظم کی اپنی 8 سالہ پرستار سے ویڈیو کال پر ملاقات ہوگئی۔
سامعہ افسر کو بطور کرکٹ فین اس وقت شہرت ملی جب رواں سال کے آغاز میں نیٹ پر شاندار بیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اس موقع پر سری لنکا کے سابق کپتان اور ایم سی سی کے موجودہ صدر کمار سنگاکارا نے کہا تھا کہ ننھی کرکٹر کی تکنیک ان سے بھی بہتر ہے۔
اپنی پرستار کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انھیں بہترین بیٹر بننے کے لیے مفید مشورے دیے، سامعہ افسر نے بابرکا ایک دلفریب خاکہ بھی تیار کیا جسے وہ وطن واپسی پر بطورِ تحفہ پیش کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
آن لائن ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کہ میں بابر اعظم کی طرح ایک نامور کرکٹر بننا چاہتی ہوں، انھوں نے مفید مشورے دیے ہیں جس پر میں مکمل عمل کرنے کی کوشش کروں گی۔