ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ61 ہزار تک جاپہنچی

 ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ61 ہزار 917 تک جاپہنچی جب کہ تاحال اس وائرس سے 5 ہزار 522 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 918 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جب کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ61 ہزار 917 تک جاپہنچی۔


 
اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز (فعال مریضوں) کی تعداد 57 ہزار 886 ہے،جب کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 509 ہو گئی۔

سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1لاکھ11ہزار238، پنجاب میں 89ہزار465مریض، خیبرپختونخوا میں 31ہزار669، بلوچستان میں کوروناکے11ہزار405مریض، اسلام آبادمیں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد14ہزار504ہوگئی، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 796  جب کہ آزادکشمیرمیں ایک ہزار 840 افرادکوروناوائرس سےمتاثر ہیں۔


 
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 47 اموات ہوئیں۔ جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے  مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 522 ہو گئی۔ سندھ میں کورونا کے ایک ہزار 952 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، پنجاب 2 ہزار 67مریض، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 130، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131 جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے 39 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے  23 ہزار 011 ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر اب تک 16 لاکھ 99 ہزار 101 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھرکےاسپتالوں میں 307 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد1825 ہے۔ ملک بھر میں 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔ اس وقت 2 ہزار 690 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔