دورہ انگلینڈ کیلئے اسکواڈ میں شامل بیٹسمین خوشدل شاہ ان فِٹ ہوگئے، خوشدل شاہ کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ خوشدل شاہ تین ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر رہیں گے۔
بائیں ہاتھ کے بیٹسمین خوشدل شاہ تین ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئےہیں۔ ڈربی میں جاری ہفتے کو ہونے والے نیٹ سیشن میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے کے باعث نوجوان بیٹسمین کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا۔ https://t.co/yLMsxcDF2L
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 19, 2020
پی سی بی کے مطابق خوشدل شاہ گزشتہ روز ڈربی شائر میں نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے، خوشدل شاہ چار روزہ میچ کا حصہ نہیں ہیں۔