پی ایس ایل: 27 ہزار539 ٹکٹوں کی 2 کروڑ70 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس

پی ایس ایل 5کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا پہلا ہفتہ مکمل ہوگیا جب کہ یہ سلسلہ5 اگست تک جاری رہے گا۔

کوویڈ 19 کے سبب بند دروازوں میں کھیلے جانے والے 5 گروپ میچز اور 29 فروری کو راولپنڈی میں بارش کی نذر ہونے والے میچ کی ٹکٹ ری فنڈ ہورہے ہیں،پہلے ہفتے میں مجموعی طور پر 27 ہزار539 ٹکٹوں کی 2 کروڑ70 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس کی گئی۔

ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6 سے29 اگست تک شیڈول ہے،اس دوران کوالیفائر، 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل کی ٹکٹیں ری فنڈ ہوں گی۔