پشاور: 12 مقامات پر منڈی لگانے کی اجازت دیدی

پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے 12 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور کے علاقے ہزار خوانی میں شہریوں کو مویشی منڈی لگانے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ ناردرن بائی پاس، بخشو پل اور ناگمان چوک میں بھی مویشی منڈی کی اجازت ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے کالا منڈی بازی خیل، میرہ سیراخ اور چلغزی بابا میں بھی مویشی منڈی کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ بڈھ بیر، ارمڑ، سربند اور اچینی میں بھی مویشی منڈی لگانے کی اجازت ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق رنگ روڈ اور اندرون شہر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی ہوگی، مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں بچوں اور بزرگوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔