دوسرے کورونا ٹیسٹ کیلیے محمد عامر کا سیمپل حاصل کرلیا گیا، منگل کو پہلی جانچ میں رپورٹ منفی آئی تھی، دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی نیگیٹو آنے کے بعد انھیں انگلینڈ روانہ کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ متعدد بار ٹیسٹنگ میں حارث رؤف کی رپورٹس مثبت آنے کے بعد محمد عامر کو انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ان کی رخصتی کورونا کلیئرنس سے مشروط ہے، محمد عامر کے ساتھ مساجر محمد عمران کا بھی دوسرے ٹیسٹ کے لیے سیمپل حاصل کر لیا گیا ہے۔
دونوں مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں منتقل ہوگئے، ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد وہیں سے رواں ہفتے انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔