انگلینڈ سے سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ پہلے چار روزہ انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ کی پہلی اننگز میں 5وکٹیں حاصل کرنے والے سہیل خان نے اپنی عمدہ کارکردگی کا کریڈٹ وقار یونس کو دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بولنگ کوچ نے مجھے انگلینڈ میں لیٹ سوئنگ کے گْر سکھائے ہیں، انھوں نے کہا کہ4 سال بعد ٹیم میں واپسی پر مجھے فخر ہے،2016 کے دورۂ انگلینڈ میں 2 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اسی سرزمین پر ایک بار پھر اچھی بولنگ کرنے پرمیں بہت خوش ہوں۔