نیوزی لینڈ کرکٹرزنے کورونا کی پرواہ کیے بغیر بھارتی لیگ کیلئے دستیابی ظاہر کردی

 نیوزی لینڈ کرکٹرز نے کورونا وائرس کی  ہولناکیوں کی پرواہ کے بغیر کروڑوں ڈالرز کی خاطر بھارتی کرکٹ لیگ کے لیےدسیتابی ظاہر کردی۔

ان میں کپتان کین ویلم سن،لوکی فرگوسن،جیمزنیشیم، میچل سنیتر، ٹرنٹ بولٹ اور میچل میکلینگھمن شامل ہیں۔ ان 6 کرکٹرز نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے این اوسی  دینے کی درخواست کی تھی، جو قبول کرتے ہوئے بورڈ حکام نے واضح کیاہے کہ این او سی جاری کردیئےجائیں گے۔

 
بورڈ لیگ کے وقت کورونا صورت حال کے حوالےسے انہیں آگاہی دے گا۔ تاہم  کرکٹرز کو کورونا صورت حال میں کھیلنے کا خود فیصلہ کرنے کے ساتھ تمام چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا۔