بھاری بھر کم راکھیم کارنیوال فٹنس کیلیے بہت زیادہ فکر مند

  بھاری بھر کم راکھیم کارنیوال فٹنس کے لیے بہت زیادہ فکر مند ہیں، ساڑھے6 فٹ قامت اور 143 کلوگرام وزن رکھنے والے ویسٹ انڈین کرکٹر نے کہاکہ میرا قد کاٹھ زیادہ ہے اس کے باوجود فٹنس سے غافل نہیں رہتا، کافی ٹریننگ کرتا اور خوراک کا بھی خیال رکھتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں اس بات کی فکر نہیں کرتا کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں،مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ کیا کرنا چاہیے اور وہی کرتے ہوئے اپنی کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھتا ہوں۔انھوں نے بتایا کہ گذشتہ سال دسمبر میں میرے دونوں گھٹنوں کی سرجری ہوئی تھی، اس کے بعد مسلسل بہتری آئی، میں خود کو انٹرنیشنل چیلنجز کے لیے تیار سمجھتا ہوں۔


 
یاد رہے کہ کارنوال انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ ہیں۔انھوں نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں ڈیبیو کرتے ہوئے ویرات کوہلی سمیت مہمان بیٹسمینوں کو خاصا متاثر کیا تھا۔