اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی کی صفائی کرنے اور پاک فوج کو ٓصفائی میں مدد کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی، کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔
اس حوالے سے وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری طور پر کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی ہے کہ وہ کراچی میں صفائی کا عمل فوری شروع کرے جبکہ پاک فوج سے کہا ہے کہ وہ کراچی کی صفائی میں مدد کرے۔
I have asked the Pak army to also help in cleaning up the city. https://t.co/xWFKghKqDa
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 29, 2020
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو کراچی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔