بارش کے پانی کو پینے کے قابل بنایا جائے گا، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی کو صاف کرکے پینے کے قابل بنایا جا سکے گا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے بارش کے پانی کے انڈر گراؤنڈ اسٹوریج پروجیکٹ کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انڈر گراؤنڈ اسٹوریج کے منصوبے دیگر شہروں میں بھی شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ذخیرہ کیے گئے پانی کو باغبانی کے لیے استعمال کیا جائے گا، پانی کو صاف کرکے پینے کے قابل بھی بنایا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں 14 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کے لیے انڈر گراؤنڈ اسٹوریج ٹینک بنایا ہے۔