خیبرپختونخوا میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے پشاور سے جاری کردہ رپوٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1215 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 35 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ خیبر پختو نخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 34 ہزار 359 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 802 مریض صحت یاب ہوئے۔ کے پی میں کورونا سے اب تک 30 ہزار57مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار919 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں مجموعی طور پر کورونا سے 579 افراد انتقال کرچکے ہیں، اور شہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 افراد کورونا سےمتاثر ہوئے۔