الہیا جہانزیب ایل جی ایس ڈیفنس سکول سے تعلق رکھنے والی ایک محنتی اور با صلا حیت سٹوڈنٹ ہیں ۔جو ہمیشہ اپنے شعبے میں، ایکٹوٹیز میں اول آنا آگے رہنے یا ٹاپ کرنے کی کوشش کرتی آئی ہیں ۔ وہ ایک با ہمت اور ذہین لڑکی ہے ۔ جس کی سوچ ،ارادے اور منزل بہت بڑی ہے ۔ 19 سال کی مختصر عمر میں اپنی انہیں جذبوں کی بدولت پاکستان کا نام مختلف انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر اپنی قابلیت اور صلاحیتوں سے منوا چکی ہے ۔
حال ہی میں آل ایشیا ء تقریری مقابلہ جو ایشیاء کے ملکوں کے لیول پہ مبنی تھا ۔ بہت سے ملکوں کے ذہین فطین بچوں نے اس مقابلے میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے ۔ اپنے اپنے خیالات کا اظہار بڑے احسن طریقے سے ججز کے سامنے رکھا ۔
اسی مقابلے میں پاکستان کی طرف سے الیہا جہانزیب نے شرکت کی ۔ پاکستان کی نمائندگی کی ۔ اور سب سے بڑی خوشی اور فخر کی بات یہ ہے کہ شاندا ر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ جیت لیا ۔
انکی محنت اور اس کامیابی پہ بہت فخر بھی ہے اور آنے والی نوجوان نسل کے لئے ایک مشعل راہ بھی کہ
ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار
سب میدان اپنے ہیں ۔ جیت اپنی ہے اگر کچھ کر گزرنے کا جنوں سوار ہے ۔ محنت کا واقعی معاوضہ ملتا ہے۔ سب سے بڑھ کر ، الہیا جہانزیب کی زبردست جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ہم دعا گو بھی ہیں اور امید بھی کرتے ہیں کہ کچھ بھی حالات بن جائیں مگر آپ کا یہ جذبہ جنون کبھی کم نہیں ہو گا ۔ اور آپ کی محنت ، آپکی یہ کامیابیاں آپ کی عمر کی بہت سی لڑکیوں اور لڑکوں کو دوسرے مقابلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں گی ۔ رہنمائی کریں گی ۔
الیہا اس سے پہلے لندن میں منعقد بین الاقوامی تقریری مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں ۔
وہ مقابلہ English Speaking Union کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا ۔
ہم الہیا جہانزیب کو بہت ساری کامیابی اورہمیشہ ایسے ہی عزم ہمت سے کامیابیوں کو سمیٹنے کی دعا کرتے ہیں۔ وہ کبھی بھی لڑکھڑاہٹ اور مشکل کا سامنا نہ کرے۔ اور وہ ہمیشہ ہماری محنت اور لگن سے پاکستانیوں کو فخر بخشے۔
یہ بچے مستقبل کے قوم کے معمار ہیں ۔ پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور فخر ہیں ۔