مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم 326رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی شان مسعود نے 156رنز کی اننگز کھیلی انگلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 92رنز پر 4وکٹس گنوا بیٹھی محمد عباس نے 2جبکہ یاسر شاہ اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
مانچسٹر ٹیسٹ میں شان مسعود کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 326 رنز بنالیے۔ شان مسعود نے 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی نامکمل پہلی اننگز 139 رنز دو کھلاڑی آو¿ٹ سے دوبارہ شروع کی اور پہلے ہی اوور میں بابر اعظم کی وکٹ کی صورت میں پاکستان کو دن کا پہلا اور مجموعی طور پر تیسرا نقصان ہوا۔ بابر اعظم 69 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔
بابر کے بعد اسد شفیق اور محمد رضوان بھی جلد آو¿ٹ ہوگئے اور پاکستانی ٹیم لنچ پر 187 رنز پر پانچ کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔اس دوران دوسرے اینڈ سے شان مسعود ڈٹے رہے اور اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے شاداب خان کے ساتھ چھٹی وکٹ کیلئے 105 رنز کی شراکت بنائی۔شاداب خان 45 رنز بنانے کے بعد ایک غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے آو¿ٹ ہوگئے۔یاسر شاہ پانچ اور محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے۔
دوسری جانب شان مسعود رنز بناتے رہے اور سنچری کو ڈیڑھ سو میں تبدیل کیا۔ ان کی اننگز 156 رنز پر تمام ہوئی۔ انہوں نے 319 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 18 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔یوں پاکستان نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے۔انگلینڈ کے جوفراآرچر اور اسٹورٹ براڈ نے تین، تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ کرس ووکس نے دو وکٹیں لیں۔