لندن۔ورلڈ نمبر 5 ٹینس سٹار ایلینا سویٹلانا اور ورلڈ نمبر 7 ککی برٹنز نے یوایس اوپن میں شرکت سے انکار کر دیا ہے‘دونوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وقت امریکہ جانے اور یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے۔
تاہم امریکہ میں کوروناوائرس کی صورتحال انتہائی خراب اور خطرناک ہے اور اس وقت ہم اپنی جانوں کو کسی بھی قسم کے خطرے میں نہیں ڈال سکتے‘دونوں کھلاڑیوں نے کہا کہ آرگنائزرز کو موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کرنا چاہئے تھا اس وقت بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کررکھا ہے ایسے میں آرگنائزرز پریشانی میں مبتلا ہیں اور اس بارے میں دوبارہ سوچنے پر مجبور ہیں۔