لاہور۔6 پی سی بی گورننگ بورڈ ارکان کے عہدوں کی 2 سالہ مدت ختم ہوگئی، واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل مزمل، حبیب بینک کے عمران فاروقی، کے آر ایل کے ایاز بٹ،سابق لاہور ریجن کے شاہ ریز عبداللہ روکڑی،پشاور ریجن کے کبیر خان اور کوئٹہ ریجن کے شاہ دوست اس میں شامل ہیں، سیالکوٹ ریجن کے نعمان بٹ ڈسپلن کی خلاف ورزی کے سبب پابندی کا شکار ہیں۔ 2 ارکان چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور اسد علی خان سرپرست اعلیٰ عمران خان کے نامزد کردہ ہیں۔