نیودہلی ۔بھارت میں پاکستان سے ہجرت کرنے والے ہندو خاندان کے 11افراد پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے ہیں خاندان کا صرف ایک فرد زندہ رہ گیا ہے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ خاندان کو بی جے پی نے قتل کیا ہے
پاکستان کے علاقہ تھر پارکر سے تعلق رکھنے والا خاندان کچھ عرصہ قبل بھارت راجستھان میں آباد ہوا تھا ہندو خاندان نے جودھ پور کے علاقے ڈیجو کے لوڈتہ گاو٘ں میں سکونت اختیار کی تھی مقامی افراد کے مطابق مذکورہ افراد پراسرار طور پرصبح مردہ پائے گئےزندہ رہ جانے والے شخص نے بیان دیا کہ جو کچھ بھی ہوا رات کو رہائشی ہٹ میں ہوا ہوگا
ایس پی راول نے گفتگو کے دوران کہا کہ خدشہ ہے کہ مذکورہ خاندان نے اجتماعی خودکشی کی ہے ہٹ کے باہر لاشوں کے قریب کیمیکل کی بو پھیلی ہوئی تھی ۔ان افراد کی پراسرار موت کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں