امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ نیتن یاہو غزہ میں جنگ ختم کریں لیکن فتح ضرورہونی چاہیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا چاہتا ہوں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ میں جنگ ختم کریں لیکن فتح ضرورہونی چاہیے۔
نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ ختم کرنے کیلئے ضرور دباؤ ڈالیں گے، لوگ 7 اکتوبرکوبھول جائیں گےلیکن یہ بہت پرتشدد تھا،یہ ہولوکاسٹ کی طرح ہے۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک تفصیلی رپورٹ میں غزہ میں جاری فلسطینیوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری کارروائیاں نسل کشی کی قانونی حد کو پورا کر چکی ہیں، اسرائیل نے 5 میں سے کم از کم 3 قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جن پر نسل کشی کنونشن کے تحت پابندی عائد ہے۔