شوگر انکوائری، ایف آئی اے نے افغانستان سے تفصیلات مانگ لیں 

 

ا سلام آباد۔ شوگر انکوائری کمیشن کی تحقیقات کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے افغانستان سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین انکوائری کمیشن نے دفتر خار جہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں شوگر کی درآمد کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں۔سال 2014-15-19 اور 20 میں شوگر کی درآمد کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

تمام تر تفصیلات افغانستان سفارتخانے کے زریعے منگوائی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام تر تفصیلات ایکسل اور ہارڈ کاپی میں فراہم کی جائیں۔بذریعہ ای میل بھی تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں۔افغانستان کی ذمہ دار اتھارٹی مجموعی طور پر چینی کی درآمد کی رپورٹ دے۔