ہر طرح کے خطرات کا بھر پور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف 


راولپنڈی۔پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی سالمیت کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر طرح کے خطرات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ بعد ازاں انھیں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔دریں اثناء  چیف آف آرمی ا سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔