سوڈان۔ جنوبی سوڈان میں فوجیوں اور شہریوں کے درمیان رونما ہونے والے پر تشدد واقعات میں 118 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
صوبہ تونج کے اجرا ڈائریکٹر ماکوئے مابیور کا کہنا ہے کہ بروز ہفتہ ایک فوجی کی طرف سے ایک نوجوان کے سر پر اوڑھی گئی شال کو اتارنے کا کہنے اور نوجوان کے اس چیز کی تعمیل نہ کرنے پر فوجیوں اور عوام کے درمیان مسلح جھڑپیں چھڑ گئی تھیں۔
مابیور کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں 34 فوجی اور 84 شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بھاری تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ لوگوں کی ایک کثیر جانی خطرے کے پیش نظر جنگلات میں جا چھپی ہے۔
فوج کے ترجمان نے بھی ان واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے علاقے کو سیکیورٹی قوتوں کو روانہ کیے جانے اور حالات پر قابو پا لینے کی اطلاع دی ہے۔
بالی ووڈ اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئے
نئی دہلی۔بھارت کی فلم نگری بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
سنجے دت کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ممبئی کے ایک ہسپتال لایا گیا تھا۔ تاہم اْنہیں طبی امداد کے بعد پیر کو ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔
دو روز ہسپتال میں رہنے کے دوران اداکار کے کورونا وائرس سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔
سنجے دت کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ تاہم ایک رپورٹ میں اْن کے سینے میں سیال مادہ جمع ہونے کی شکایت سامنے آئی تھی۔ مزید تشخیص کے بعد انکشاف ہوا کہ اْنہیں پھیپھڑوں کا کینسر ہے۔
منگل کو سنجے دت نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ علاج کی غرض سے وہ کام سے‘مختصر وقفہ’لے رہے ہیں۔
اْن کے بقول، "میری فیملی اور دوست میرے ساتھ ہیں، میں اپنے خیر خواہوں پر زور دوں گا کہ پریشان نہ ہوں اور غیر ضروری قیاس آرائیاں نہ کریں۔ آپ کے پیار اور نیک خواہشات کے ساتھ میں جلد واپس آؤنگا۔
بھارتی اداکار اور گلوکار ادھیاین سمن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’سنجو سر کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔’
8اگست کو سنجے دت نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اپنے پرستاروں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ٹھیک ہیں اور اْن کا کوویڈ-19 ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ جو خود بھی کینسر کے مرض کو شکست دے چکے ہیں، انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں سنجے دت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہمیشہ سے ایک فائٹر رہے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ ایسے موقع پر کتنا درد سہنا پڑتا ہے لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ بہت مضبوط ہیں اور اس سخت مرحلے سے بھی کامیابی کے ساتھ نمٹ لیں گے۔ میری دعائیں اور نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔
سنجے دت کی ایک ساتھی اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ‘بے شک یہ ایک پریشان کن اور ہولناک خبر ہے لیکن سنجے دت نے اپنی ساری زندگی چیلنجز کے خلاف لڑنے میں گزاری ہے۔ امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔’
راہول ڈھولکیا کا کہنا ہے کہ‘ٹائیگر آپ اس بیماری کے خلاف بھی جیت جائیں گے۔