لندن ۔برطانوی شہزادی ڈیانا نے جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ پاکستان منتقل ہونے کے بارے میں طویل گفتگو کی کیونکہ وہ اپنی محبت یعنی ہارٹ سرجن حسنات خان سے شادی کرنے اور ان کے آبائی وطن منتقل ہونے کا سوچ رہی تھیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی نئی دستاویزی فلم میں شاہی امور کے ماہر ایو پولارڈ نے دعویٰ کیا کہ پرنسس آف ویلز نے جمائما خان سے پاکستان منتقل ہونے کے بارے میں طویل گفتگو کی ۔
جمائما نے پاکستان لیجنڈ کرکٹر عمران خان سے شادی کی اور 1995ءسے 2004ءتک 9سال لاہور میں گزارے۔ایو پولارڈ نے مزیدکہا کہ ویلز کی شہزادی ڈیانا کی پاکستانی نژاد ڈاکٹر سے شادی اور وہاں منتقل ہونے کے خیال کے بارے میں ہمیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا۔