مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس، حریت رہنماؤں اور دیگر کشمیری جماعتوں نے جشن آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے اور پاکستان کے یوم آزادی کو وادی میں یوم تشکر کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام گھروں سے نکل آئے ہے۔پاکستان کے جھنڈے ہاتھ میں تھامے،پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں۔