افغان حکومت نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے دوحہ ، قطر میں امریکی-طالبان امن معاہدے کے بعد فروری سے تاخیر کا شکار ہونے والے امن مذاکرات کے سلسلے میں ایک اہم قدم کے تحت ، 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا آغاز کیا ہے۔
اگرچہ افغان صدر اشرف غنی نے خبردار کیا ہے کہ رہا ہونے والے قیدی خطرناک ہیں ، لیکن توقع ہے کہ اس اقدام سے عسکریت پسند گروپ اور افغان حکومت کے مابین طویل انتظار میں انٹرا افغان امن مذاکرات شروع کرنے میں مدد ملے گی قیدیوںکی رہائی ، افغان حکومت سے امن مذاکرات کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے طالبان کا اولین مطالبہ تھا۔
امریکہ نے طالبان سے امن مذاکرات کے بدلے میں افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا وعدہ کیا تھا۔جبکہ بدلے میں طالبان نے افعان حکومت سے اپنے قیدیوں کی رہایی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔جس میں قیدیوں کی رہایی کے معاملے پہ افعان حکومت اور طالبان کے ما بین مذاکرات میں طویل ڈیڈلاک کے بعد آخر کار ہزاروں قبائلی عمائدین اور ممتاز افغانوں کی لویا جرگہ کے نتیجے میں ہفتے کے آخر میں طالبان قیدہوں کی رہائی کی منظوری دی گئی۔