تربت: طالب علم حیات بلوچ ایف سی اہلکار کے ہاتھوں قتل

صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت کی پولیس کے مطابق طالب علم حیات بلوچ کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزام میں پیراملٹری فورس فرنٹیئر کور کے ایک اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جمعرات کو حیات بلوچ کے مبینہ قتل کا واقعہ فرنٹیئر کور کی گاڑی کے سامنے دھماکے کے بعد پیش آیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق جس جگہ دھماکہ ہوا اس کے قریب ہی باغیچے میں حیات بلوچ کام کر رہے تھے اور شاید اس وجہ سے اہلکار نے یہ سمجھا کہ حیات بلوچ اس دھماکے کا ذمہ دار ہیں۔
جمعرات کو تقریباً 11، ساڑھے 11 بجے کے قریب جس باغیچے میں حیات کام کر رہا تھا اس کے قریب سڑک پر سے فرنٹیئر کور کی گاڑی گزر رہی تھی جب اچانک دھماکہ ہوا اور پولیس نے حیات کو شک کی بنیاد پرگولی مار کر قتل کردیا۔
ایس ایس پی تربت نجیب پندرانی نے کہا ہے،کہ فرنٹیئر کور کے اہلکارنے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔جس کی سزا اسے ملے گی اور حیات بلوچ کے اہلحانہ کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔