صوابی۔صوابی میں سنگ دل باپ نے اپنی کمسن بیٹیاں فروخت کردیں، باپ اپنی 2 بیٹیاں 11 سالہ اسما اور 10 سالہ حسنہ کو ساڑھے 3 لاکھ میں صوبہ پنجاب میں فروخت کر رہا تھا، پولیس نے بچیاں بازیاب کرالیں، تفصیلات کے مطابق پولیس نے اپنی کمسن بیٹیاں فروخت کرنے والا سنگ دل باپ گرفتار کرکے دو بچیاں بازیاب کرالیں۔
بچیوں کی عمر تقریباً 11 اور 10 سال ہے۔پولیس کے مطابق دیہہ ڈاگئی میں باپ اپنی 2 بیٹیاں 11 سالہ اسما اور 10 سالہ حسنہ کو ساڑھے 3 لاکھ میں صوبہ پنجاب میں فروخت کر رہا تھا۔ سگا باپ پیسوں کی لالچ میں اپنی معصوم بیٹیوں کو ملزم ممتاز کی مددسے فروخت کرکے صوبہ پنجاب منتقلی اور حوالگی کا بندوبست کر رہا تھا۔
ایس ایچ او کالوخان منصف خان کو اطلاع موصول ہوئی کہ دیہہ ڈاگئی میں باپ اپنی دو بیٹیاں اسماء اور حسنہ کوممتاز نامی ملزم کی مددسے 3لاکھ 50 ہزار روپے میں صوبہ پنجاب میں فروخت کررہا ہے۔
اس اطلاع پر ڈی پی او صوابی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو بچیوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کرنے کا ٹاسک سونپا جس پر ڈی ایس پی رزڑ کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان منصف خان بمع پولیس ٹیم نے فوری کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دیہہ ڈاگئی سکندرے میں ملزم ہدایت اللہ کے گھر پر چھاپہ زنی کی اور دونوں بچیوں کو بحفاظت بازیاب کراکے ملزم کو گرفتار کیا جبکہ ملزم ممتاز کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔