پشاور۔صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسیحی باپ نے سوتیلی بیٹی کو اغواء کرکے شادی کرڈالی
والدہ کی رپورٹ پر پولیس حرکت میں آگئی اور کاروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتارکر لیا باپ او ر سوتیلی بیٹی نے نکاح کرنے اعتراف کرلیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی
پولیس کے مطابق مسماۃ مریم بی بی نے رپورٹ درج کرائی اس نے 26 سال قبل سخاوت نامی شخص کے ساتھ شادی کی تھی جس سے اس کے 6 بچے ہیں سخاوت مسیح کے انتقال کے بعد تقریباً 13سال قبل اس نے اسحاق مسیح نامی شخص کے ساتھ شادی کی تھی جس سے تین بچے ہیں۔
چند روز قبل شوہر اسحاق مسیح نے ورغلا پھسلا کر سوتیلی بیٹی 19سالہ مسماۃ نرما کو اغواء کرکے شادی کرلی تاہم رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور ایس ایچ او پشتخرہ حسن خان پرمشتمل خصوصی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں نے گرفتار کیا تو انہوں نے پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے بتایاکہ دونوں نے شادی کررکھی ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔