کینجھرجھیل میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کی 8خواتین اور 2 بچے جاں بحق

ٹھٹھہ ۔ٹھٹھہ کے تفریحی مقام کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے افراد پکنک کے لیے کینجھر جھیل آئے تھے۔

بدقسمت خاندان کے افراد کشتی پر سوار ہو کر جھیل کی سیر کررہے تھے کہ تیز ہواو¿ں اور تیز رفتاری کے باعث کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 8 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ ڈوبنے والی3 خواتین کوبچا لیاگیا ہے،

 مجموعی طور پر کشتی میں 11خواتین اور دو بچے سوار تھے۔زندہ نکالی جانے والی 3 خواتین کو تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال مکلی منتقل کیا گیا ہے۔