کورونا،ملک میں مزید 7افراد جاں بحق، خیبر پختونخوا میں 122نئے کیسز رپورٹ 

 

پشاور/اسلام آباد (جنرل رپورٹر/ایجنسیاں) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 122 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35337 ہوگئی‘ 122 نئے کیسز میں ایبٹ آباد کے 82 مریض بھی شامل ہیں 

صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 32522 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کسی بھی کورونا مریض کا انتقال نہیں ہوا۔پاکستان میں مہلک وائرس نے 7 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 184 ہوگئی۔

 پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 580 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 488 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

 

پنجاب میں 95 ہزار 447، سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 425، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 337، بلوچستان میں 12 ہزار 295، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 502، اسلام آباد میں 15 ہزار 390 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 184 کیسز رپورٹ ہوئے۔