آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے 

 

اسلام آباد۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے‘ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا استقبال چیف  آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد نے کیا

 آرمی چیف کو سعودی وزارت دفاع میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا‘ اس موقع پر ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعلقات اور تربیتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا


‘ آرمی چیف نے سعودی کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی السعود سے بھی ملاقات کی۔