ایک گھنٹے میں پانچ ہزار سے زائد بار فرسبی کیچ کرنے کا مظاہرہ

کھیل کے میدا ن میں فرسبی کا بخوبی استعمال تو آپ نے بہت دیکھا ہو گا لیکن اب ماہر کرتب بازوں نے اسے عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

ایک گھنٹے میں پانچ ہزار سے زائد بار فرسبی کیچ کرنے کا مظاہرہ

امریکی ریاست Idaho سے تعلق رکھنے والے ’ڈیوڈ رش‘ نامی کرتب باز اور اس کے ایک دوست نے ایک گھنٹے میں 5341 بارفرسبی کیچ کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔
ایک گھنٹے میں پانچ ہزار سے زائد بار فرسبی کیچ کرنے کا مظاہرہ

150 سے زیادہ گنیز ریکارڈ بنانے والے ڈیوڈ رش نے اپنے ساتھی ’کرس نائٹ‘ کے ساتھ مل کر ایک گھنٹے میں فلائنگ ڈسک کو کیچ کرنے کا ریکارڈ بنایا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایک گھنٹے میں 2525 بار کیچ پکڑنے کا تھا۔

ڈیوڈ رش نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی سے 9.8 فٹ کی دوری پرکھڑے تھے اور ایک منٹ میں اوسطاً 89 کیچ پکڑے، سارے کیچ ہاتھوں سے پکڑی جبکہ جسم کے کسی اور حصے کی مدد سے پکڑے جانے والے کیچ گنتی میں شامل نہیں کیے گئے۔