17 ویں صدی کا ایک نایاب چاندی کا سکہ ریکارڈ 25 لاکھ 20 ہزار ڈالرز (69 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام ہوا ہے۔
یہ سکہ 8 سال قبل ایمسٹرڈیم میں ایک پرانی کیبنٹ میں پھنسا ہوا ملا تھا۔
یہ 1652 کا ایک سکہ ہے جسے امریکی شہر بوسٹن میں ڈھالا گیا تھا۔
یہ وہ عہد تھا جب امریکا کا قیام عمل میں نہیں آیا تھا بلکہ یہ خطہ برطانوی ملکیت میں تھا۔
یہ 3 صدیوں سے زائد عرصے تک ایک پرانی کیبنٹ میں موجود تھا اور 2016 میں اسے ایمسٹرڈیم میں تلاش کیا گیا تھا۔
اسٹاکس بووئیر گیلریز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جب اس سکے کو دریافت کیا گیا تو اس کے مالک کو علم نہیں تھا کہ وہ کتنا قیمتی ہے۔
درحقیقت کئی سال تک اسے سکے کی قدر کا علم اس وقت تک نہیں ہوسکا جب تک اس نے سکے پر بنے رومی نمبروں کے بارے میں تحقیق کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
اس سکے کا وزن 1.1 گرام ہے اور اس پر جتنی چاندی استعمال کی گئی اس کی قدر موجودہ عہد کے 1.03 ڈالر کے برابر ہے۔
مگر نایاب اور تاریخی اہمیت کے باعث اس نے فروخت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔