طوطوں کی حیران کن ذہانت، سائنسدان بھی دنگ رہ گئے!

آسٹریلیا میں پائے جانے والے cockatoos طوطوں نے اپنی حیران کن ذہانت سے سائنسدانوں کو دنگ کر دیا ہے۔

جرنل بائیو لیٹرز میں شائع تحقیق کے مطابق، سڈنی میں ان طوطوں نے انسانی فواروں کو چلا کر پانی پینا سیکھ لیا۔ تحقیق کے دوران 44 دنوں میں 500 سے زائد کوششیں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 46 فیصد کامیاب رہیں۔

ماہرین کے مطابق، یہ طوطے انسانی نقل کرکے سیکھتے ہیں اور فواروں کو تفریح کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اس سے قبل، ستمبر 2022 میں تحقیق میں انکشاف ہوا تھا کہ یہ طوطے کچرے کے ڈبوں کے ڈھکن کھولنے کی مہارت بھی حاصل کر چکے ہیں۔