گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،تاہم شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

7 dead due to heavy rains in Karachi; PMD predicts more showers ...

ترجمان کے مطابق لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،قصور، سرگودھا اورخطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔


محکمہ کے مطابق منگل کے روز صوبائی دارالحکومت میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم 34ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 36ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 82فیصد ریکارڈ کیا گیا۔