سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خفیہ اطلاعات پر سی ٹی ڈی نے لاہور میں کارروائی کے دوران خود کش بمبار کو گرفتار کیا ہے۔ حملہ آور کے قبضے سے بارود سے بھری خود کش جیکٹ بھی برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خودکش بمبار کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے گروپ حزب الحرار سے ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار حملہ آور سے ہینڈ گرینڈ، دھماکا خیز مواد، 30 بور کی پستول، 6 گولیاں اور دیگر حساس دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار کا ہدف حساس تنصیبات تھا۔ حملہ آور کی شناخت لیاقت خان کے نام سے کی گئی ہے۔
دہشت گرد سے مزید تفتیش کیلئے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ حملہ آور کے خلاف مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ لاہور میں درج کیا گیا ہے۔