حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید کیلئے ستارہ شجاعت کا اعلان کردیا ہے۔ ڈاکٹر اسامہ کرونا وائرس کے مریضوں کا معائنہ کرتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔انہوں نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیراپنےفرائض کی ادائیگی کو افضل جانا اور خود بیمارہونے کے باوجود کئی کئی گھنٹے کھڑے رہ کر مریضوں کی دیکھ بھال کی۔
یاد رہے،کہ ایران سے آنے والے زائرین کی اسکریننگ کے دوران ڈاکٹر اسامہ ریاض کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ شہید ہوگئے تھے۔ان کی جرات مندانہ خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے ان کےلیے ستارہ شجاعت کا اعلان کیا ہیں۔