نوشہرہ ، تیز رفتار مسافر بس کھائی میں گر گئی ، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق اور متعد زخمی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، منگل کی صبح لاہور سے آنے والی مسافر بس نوشہرہ کے علاقہ اکبر پورہ کے قریب جبہ داﺅد زئی میں تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری۔ جس کے بعدامدادی ٹیموں نے فورا موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا ، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
علاوہ ازیں ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ لاہور سے آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی اور الٹنے کے بعد کھائی میں گری، تاہم بھاری مشینری کی مدد سے بس کو نکال لیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں پانچ جاں بحق افراد میں خاتون بھی شامل ہے۔تاہم اسپتال انتظامیہ کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔