بیجنگ۔چینی شہری نے آن لائن نیلامی کے دوران 3 لاکھ ڈالر کا موبائل نمبر خرید لیا جو کہ پاکستانی تقریباً 5 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آن لائن نیلامی میں 3 لاکھ ڈالر کا موبائل نمبر خریدنے والے شہری کا لکی نمبر 8 ہے اور اس کے موبائل نمبر میں پانچ مرتبہ 8کا ہندسہ آرہا تھا۔
چین میں ’8‘ ہندسے کو خوشحالی کے مترادف سمجھا جاتا ہے اور اس بات کا اندازہ ایسے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 2008ء میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب آٹھویں مہینے (اگست) کی آٹھویں تاریخ کو 8 بجے منعقد کی گئی تھی۔
اس سے قبل 2017ء میں ایک نیلامی میں لاکھوں یوآن میں ایک ایسا ہی نمبر فروخت کیا گیا تھا جس کی خاص بات اس کے آخر میں آنے والا سات کا ہندسہ تھا۔
چین میں ’ساتویں‘ ہندسے کو زندگی کے تعلقات کے حوالے سے اچھا سمجھا جاتا ہے۔