اسلام آباد۔انسداد دہشت گردی عدالت وزیراعظم عمران خان کیخلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کا فیصلہ 15ستمبر کو سنائے گی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کی قیادت کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران پاکستان عوامی تحریک کوبریت کی درخواستوں پر دلائل کے لیے آخری موقع دیا گیا ہے۔ دلائل مکمل ہونے پروزیر اعظم عمران خان سمیت دیگرملزمان کی بریت کا فیصلہ ہوگا۔
انسداد دہشت گردی عدالت 15 ستمبر کو عمران خان کی بریت درخواست پرفیصلہ کرے گی۔