آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

 اسلام آباد۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ سعودی عرب کے دورے کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

آرمی چیف کی شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات میں دفاع، دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی امور ،خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف پیاد بن حامد الرویلی سے ملاقات کی تھی#