انسانی ہمدردی کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے جس کامقصد فلاحی کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جواپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر انسانی خدمت کافریضہ انجام دے رہے ہیں۔
کورونا بحران کے دوران یہ دن اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ دنیا بھر میں صحت ورکرز خود کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانیں بچانے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔
دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں مختلف بحرانوں سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کرنا ہے