نامعلوم نوجوان نے نومولود بچے کو کچرے میں پھینک دیاحیدرآباد میں انسانیت شرما گئی نا معلوم نوجوان نے نومولود بچے کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔
بچے کو کچرے میں پھینکے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل چکی ہے
ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم نوجوان نومولود بچے کو سنسان گلی میں کچرے پر پھینک کر فرار ہوگیا اور جب بچے کے رونے کی آواز سن کر خاتون گھر سے باہر نکلی تو بچہ لاوارث حالت میں پایا۔
خاتون لاوارث بچہ کچرے سے اٹھاکر گھر لائی اور بچے کی بھوک مٹا کر پولیس تھانے لے گئی۔
ایس ایچ او تھانہ جاوید ملک کا کہنا ہے کہ خاتون لاوارث بچہ کچرے سے اٹھاکر پولیس تھانے لائی، بچے کی عمر 8-10 روز ہے۔
نومولود بچے کی تصویر نے پوری دنیا کو رلا دیا
ایس ایچ او تھانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچے کو نا معلوم افراد نے کچرے میں پھینک دیا تھا لیکن خوش قسمتی سے نومود بچے کو کسی قسم کی چوٹ نہیں پہنچی اور نہ کتوں کی خوراک بنا۔
جاوید ملک نے کہا کہ بچے کے ورثا کی تلاش کی گئی لیکن کچھ پتہ نہیں چلا، لاوارث بچہ ایک شہری نے فلحال گود لے لیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ جاوید ملک نے مزید کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بچہ شہری کو گود دے دیا گیا، ورثا ملنے کی صورت میں والدین کے حوالے کردیا جائے گا۔