لاہور سے گرفتار دہشتگرد کے اہم انکشافات، پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور۔ لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیے گئے دہشتگرد نے اہم انکشافات کیے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

دہشتگرد نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ان کا ہدف پولیس لائنز تھا جس کے باہر انہوں دھماکہ کرنا تھا۔دھماکے کا حکم مکرم خان عرف خراسانی نامی دہشتگرد نے دیا تھا۔

گرفتار دہشتگرد لیاقت خان ریلوے اسٹیشن پر خودکش بمبار کا انتظار کر رہا تھا۔اس دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم نے اسے گرفتار کر لیا۔حملے کا منصوبہ چند روز قبل بنایا گیا تھا،17 سالہ مبینہ خودکش کا تعلق پڑوسی ملک سے ہے۔